پاکستان

پاکستان میں سیلاب سے حالات بدتر، لاہور کے کاروباریوں نے ہندوستان سے مانگی مدد

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نعمان کبیر نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ہندوستان سے سبزی درآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ قیمتوں کو قابو میں کیا جا سکے۔

پاکستان میں سیلاب، تصویر آئی اے این ایس
پاکستان میں سیلاب، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں لگاتار جاری بارش اور سیلاب سے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں اور ضروری سامان کی آسمان چھوتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے منگل کو حکومت سے واگھہ سرحد کے ذریعہ سے پڑوسی ہندوستان سے سبزی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایل سی سی آئی کے سربراہ نعمان کبیر نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ہندوستان سے سبزیوں کی درآمد کی اجازت دے، تاکہ اس کی قیمتوں کو قابو کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ’’حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر سبزیوں کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ بحران آئندہ تین ماہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں سبزیوں کا بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واگھہ بارڈر کے ذریعہ ہندوستان سے پاکستان تک سبزیاں پہنچانے میں کچھ دن لگیں گے۔ ملک بھر میں موسلادھار بارش کے سبب آئے سیلاب کے درمیان جنرل اسٹور مالکان صارفین سے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں، جس سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کاروباری ایسے وقت میں زبردست منافع کما رہے ہیں، جب لگاتار مانسون کی بارش سے مرنے والوں کی تعداد 1100 کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے اور ملک کی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق بازار میں ٹماٹر 250 پاکستانی روپیہ فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ اس کی اصل قیمت 190 پاکستانی روپیہ فی کلو ہے۔ جیو نیوز نے بتایا کہ اسی طرح فروخت کنندہ پیاز کو 300 پی کے آر سے 320 پی کے آر فی کلوگرام فروخت کر رہے ہیں، جب کہ کموڈٹی کی شرح افسران کے ذریعہ 290 پی کے آر مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح آلو 100 پی کے آر فی کلو کی سرکاری شرح کی جگہ 120 پی کے آر سے 140 پی کے آر فی کلوگرام پر فروخت کی جا رہی ہے۔ ادرک کا آفیشیل ریٹ 360 پی کے آر فی کلو ہے، لیکن یہ بازار میں 380 پی کے آر فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ لہسن 250 پی کے آر فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ اس کی طے قیمت 200 پی کے آر فی کلو ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined