اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کیس میں اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ گرفتاری کے بعد عمران خان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ پیغام آپ تک پہنچے گا، میں گرفتار ہو چکا ہونگا!
Published: undefined
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ’لندن پلان‘ کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے تاہم میں چاہتا ہوں کہ میری پارٹی کے کارکن پرامن اور مضبوط رہیں۔ ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے۔‘‘
ویڈیو میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ میری آپ سب سے ایک ہی اپیل ہے کہ آپ کو گھروں میں چھپ کر نہیں بیٹھنا۔ میں یہ جدوجہد اپنے لیے نہیں کر رہا۔ میں یہ آپ کے لیے کر رہا ہوں، میں یہ اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں، میں یہ آپ کے بچوں کے لیے کر رہا ہوں۔ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوئے تو غلاموں کی زندگی بسر کرو گے اور غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔ غلام زمین پر چیونٹیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ عمران خان نے آخر میں کہا کہ آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی، اس کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ عمران کو لاہور میں زمان پارک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ فیصلے کے ساتھ ہی اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے عمران پر پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر انہیں اگلے چھ ماہ تک جیل میں رکھا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز