اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو حریف گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ جانکاری پولیس نے منگل کے روز دی ہے۔ کوہاٹ پولیس حکام نے نیوز ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو دیر گئے صوبے کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں متنازعہ کوئلے کی کان کی حد بندی پر دو گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ جس میں 16 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دو قبائلی گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا اور مقامی قبائلی عدالت 'جرگہ' نے متحارب گروپوں کے درمیان معاملہ میں صلح کرانے کے لیے کئی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ اس دوران جب پیر کو کوئلے کی کان میں کام کے دوران دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا تو یہ گروپ پرتشدد ہو گئے۔
Published: undefined
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرین کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متنازعہ کوئلے کی کان کا اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد کچھ مجرم موقع سے فرار ہوگئے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined