پاکستان

شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے برطرف

پاکستانی سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کر دیا

حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس
حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کے روز ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شریف کو بڑا جھٹکا دیا۔ حمزہ شہباز کی برطرفی کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا راستہ صاف ہو گیا۔ سپریم کورٹ نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر محمد مزاری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان سے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ق) پارٹی کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف دلائیں۔ تین رکنی بینچ نے کہا کہ الیکشن میں حمزہ کے حق میں 179 ووٹ ڈالے گئے جب کہ الٰہی کے حق میں 186 ووٹ پڑے۔ اکثریت الٰہی کے حق میں ہے۔ اس لیے وہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حمزہ شریف نے ڈپٹی سپیکر مزاری کی مدد سے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ مسلم لیگ (ق) نے اس تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

دراصل، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین کے لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کے حق میں ان کی جماعت کے دس ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کر دیے تھے۔اس فیصلے نے حمزہ شہبازشریف کے حق میں توازن قائم کر دیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے رات اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی اس رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined