اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ پاکستانی صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
Published: undefined
تقریبِ حلف برداری میں صوبہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک تھے جب کہ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب حلف برداری کا حصہ تھے۔
Published: undefined
نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جب کہ سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدِمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined