اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے آنے والے برسوں میں اقتصادی چیلنجوں پر تیزی سے قابو پانے کی امید ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت قومی معیشت کو مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
Published: undefined
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق شہباز شریف نے پیر کو دوبارہ حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، کہا، "ہمیں معیشت میں اصلاحات کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔"
ملک کے 24ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد، شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کو ہموار کرنے اور اقتصادی اشاریوں کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے گی۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا، "ٹیکس دہندگان، جو ملکی معیشت میں برآمدات اور ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے کا کام کر رہے ہیں، حکومت کے لیے سب سے اہم لوگ ہیں۔" انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومتی سطح پر ایسے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی بنانے کے لیے کام پر لگایا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری، سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
Published: undefined
خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کے بارے میں شہباز شریف نے کہا کہ جو سرکاری ادارے ترقی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ خسارے میں ہیں، ان کی نجکاری کی جائے گی تاکہ وہ معیشت پر بوجھ نہ بنیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اداروں کے بورڈ ممبران کی مراعات کو کم کرنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی بنانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined