پاکستان

عید کے دن پاکستان میں بڑا حادثہ، زائرین کو لے جانے والا ٹرک کھائی میں گرا، 17 افراد ہلاک

زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

Published: undefined

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔ حادثے کے شکار کئی زائرین ٹرک تلے دب گئے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ ہر شائع خبر کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

Published: undefined

زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹہ سے ہے جو زیارت کے لیے شاہ نورانی جا رہے لیکن ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام 17 افراد مرد ہیں جبکہ زخمیوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں کراچی لایا جائے گا۔ حادثہ شاہ نورانی سے 20 کلومیٹر اور حب سول ہسپتال سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر پیش آیا اور حب سول اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

ٹرک کے نیچے بھی کچھ مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined