پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر دینے کے بعد جس طیارہ سے واپس لوٹ رہے تھے، اسے راستے میں ہی تکنیکی خرابی کے سبب واپس کرنا پڑا تھا۔ یہ طیارہ سعودی عرب کے شہزادے کا تھا جو انھوں نے عمران خان کو امریکہ آمد و رفت کے لیے دیا تھا۔ لیکن اب پاکستانی رسالہ ’فرائیڈے ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں آئی تھی بلکہ یو این جی اے یعنی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر سے سعودی پرنس بے حد ناراض ہو گئے تھے، اور اسی لیے انھوں نے اپنا طیارہ واپس بلا لیا تھا۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
’فرائیڈے ٹائمز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کے ذریعہ دی گئی تقریر سے کراؤن پرنس ناراض تھے اسی لیے انھوں نے اپنا طیارہ واپس بلایا۔ یو این جی اے میں شرکت کے لیے امریکہ کے سفر سے پہلے عمران خان سعودی عرب گئے تھے۔ سعودی سے عمران خان کمرشیل فلائٹ سے ہی نیو یارک جانے والے تھے، لیکن سعودی پرنس نے انھیں مہمان کے طور پر اپنا خصوصی طیارہ مہیا کرایا تھا۔ عمران اسی طیارے سے واپس لوٹ رہے تھے، لیکن اسے بیچ راستے سے واپس لوٹنا پڑا تھا۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
رسالہ ’فرائیڈے ٹائمز‘ نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ طیارہ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں آئی تھی، بلکہ یہ محمد بن سلمان کی ناراضگی تھی، جس کی وجہ سے عمران کے طیارہ کو لوٹنا پڑا تھا۔ وہیں، پاکستان حکومت نے فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ کو سراسر غلط بتایا ہے۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
رسالہ نے اپنی رپورٹ میں عمران حامیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں عمران خان کے شیدائی بنے رہنے والوں نے نیویارک سے لوٹنے پر ان کا فاتح اور ہیرو جیسا استقبال کیا۔ یہاں تک کہ جس طیارہ سے عمران واپس لوٹ رہےتھے، اسے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے گھیرے میں عزت کے ساتھ لائے جانے کا مشورہ بھی دیا۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
رسالہ نے لکھا کہ ان حامیوں کو لگتا ہے کہ عمران نے کشمیر، اسلاموفوبیا جیسے سبھی خاص ایشوز پر اثردار طریقے سے بات رکھی۔ انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عمران کی تقریر کے دوران ہال نصف خالی پڑا تھا اور عمران نے مان لیا تھا کہ پاکستان القاعدہ دہشت گردوں کو تربیت دیتا تھا۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
پاکستان حکومت کے ترجمان نے ’فرائیڈے ٹائمز‘ کی اطلاع پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے غلط بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’سعودی کراؤن پرنس کی طرف سے عمران کے طیارے کو کناڈا سے واپس امریکہ بلانے کی خبر غلط ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمراں کے درمیان بہترین رشتہ ہیں۔ رپورٹ میں وزیر اعظم کی عالمی لیڈروں کے ساتھ کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترکی اور ملیشیا کے لیڈروں سے وزیر اعظم کی ملاقات پر اپنے مطابق نتیجہ نکال لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کا مقصد سیاسی فائدہ کے لیے بھائی چارہ والا رشتہ رکھنے والے دو ممالک کے درمیان رشتوں پر حملہ کرنا ہے۔ ہم اسے سرے سے خارج کرتے ہیں۔‘‘
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Oct 2019, 1:42 PM IST