اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی امداد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی روزنامہ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دوبارہ مالی امداد بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس مالی امداد پر اتفاق وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ تاہم اس رپورٹ کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصول شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔
حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کو فوری طور پر ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر اور تیل کی ادائیگیوں کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ امداد فراہم کرے گی۔
Published: 27 Oct 2021, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Oct 2021, 11:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز