اسلام آباد: پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں فی لیٹر 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام کو اب پٹرول کے لیے 179.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے لیے 174.15 روپے فی لیٹر ادا کرنا ہوں گے۔ یٹرول اور ڈیزل کے داموں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شہباز شریف حکومت کا محاصرہ کرتے ہوئے حکومت کو بے حس قرار دیا۔
Published: undefined
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس ’بے حس حکومت‘ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی عمران خان نے ایک بار پھر ہندوستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اسٹریٹجک اتحادی روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے سے ملک کے عوام ’امپورٹڈ حکومت‘ کو غیر ملکی آقاؤں کے تابع کرنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران قیمتوں کے حوالے سے اعلان کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ملک کا مفاد ہمارے لیے اہم ہے اور اسے بچانا ہمارے لیے ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined