سڈنی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین آرمی اور بحریہ کے سربراہان کے علاوہ وزیرخارجہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آسٹریلین سویلین اور فوجی قیادت کو خطے کی سلامتی کی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ اس کے سیکورٹی تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا، علاقائی معیشت میں پاکستان کا اہم کردارہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے سیکورٹی صورت حال بہتر کی ہے۔ آسٹریلوی قیادت نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Published: 12 Sep 2017, 11:05 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Sep 2017, 11:05 AM IST