پاکستان میں عمران خان کی حکومت چلی گئی ہے اور شہباز شریف برسراقتدار آ گئے ہیں۔ اس کے بعد بھی ملک میں حالات معمول پر دکھائی نہیں دے رہے۔ سیاسی اٹھا پٹخ جاری ہے اور پاکستانی پنجاب اسمبلی میں تو آج جس طرح تھپڑبازی ہوئی، اس نے ایک بار پھر ملک کو شرمسار کر دیا۔ ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی اس وقت جنگ کا اکھاڑا بن گئی جب عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے لیڈروں نے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مجری کو چوٹیں آئی ہیں، لیکن انھیں حفاظت کے ساتھ اسمبلی ہال سے نکال لیا گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے لیے جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مجری ایوان کی صدارت کرنے پہنچے تو پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ ان پر تھپڑ بھی چلائے گئے اور بال بھی کھینچے گئے۔ خبریں یہ بھی سامنے آ رہی ہیں کہ کچھ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی طرف لوٹے بھی پھینکے۔ اس دوران وہاں موجود سیکورٹی گارڈس نے کسی طرح ڈپٹی اسپیکر کو نکالا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اپنے ساتھ ’لوٹا‘ لے کر آئے تھے اور ایوان میں پہنچتے ہی لوٹا-لوٹا چیخنے لگے۔ یہ ان لیڈروں پر حملہ تھا جنھوں نے عمران خان کی پارٹی چھوڑ کر اپوزیشن کی حمایت کی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے مقصد سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ مقابلہ حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہونا تھا۔ جس اجلاس میں نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا جانا تھا، اس کی صدارت دوست محمد مجری کر رہے تھے۔ تصور کیا جا رہا تھا کہ حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ حمزہ پی ایم ایل-این اور دیگر پارٹیوں کے امیدوار ہیں، جب کہ پی ایم ایل-کیو کے الٰہی کو عمران کی پارٹی پی ٹی آئی حمایت دے رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز