پاکستان

پی ٹی آئی نے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں جس کا نتیجہ شکست کی شکل میں سامنے آیا: عمران خان

جیو ٹی وی نے غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت بالخصوص جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی-ایف) نے پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔

عمران خان، تصویر یو این آئی
عمران خان، تصویر یو این آئی 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوئی شکست کی وجہ کئی غلطیوں کو قرار دیا ہے۔ مسٹر خان نے منگل کو ٹویٹ کیا،’پی ٹی آئی نے پہلے مرحلے میں غلطیاں کی ہیں اور اس کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ الیکشن میں غلط امیدوار کا چناؤ ہے۔ اب سے میں پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابی حکمت عملیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر ابھرے گی‘۔

Published: undefined

پورے چھ سال کے بعد یہ انتخابات 19 دسمبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی پیر کو شروع ہوئی۔ جیو ٹی وی نے غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت بالخصوص جمعیت علمائے اسلام ایف (جے یو آئی-ایف) نے پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔ پی ٹی آئی چھ میں سے ایک تحصیل میں جیت سکتی ہے۔ پشاور میں میئر کے انتخاب میں جے یو آئی ف نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Published: undefined

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے 50 ہزار 659 اور جے یو آئی ایف کے حاجی زبیر نے 62 ہزار 388 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستانی تجزیہ کاروں نے کہا کہ جے یو آئی-ایف نے اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی قیمت پر ایک شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا جس سے صوبے کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔ گذشتہ دو عام انتخابات میں حکمراں پی ٹی آئی، جے یو آئی-ایف کے مضبوط حریف کے طور پر ابھری ہے۔

Published: undefined

غیر سرکاری نتائج کے مطابق 24 تحصیلوں میں سے جے یو آئی-ایف نے صدر/میئر کی 10 نشستیں حاصل کی تھیں۔ وہیں 63 تحصیلوں میں کرائے گئے تھے۔ دوسری جانب اس کے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد دوسرے نمبر پر رہی۔ صوبائی دارالحکومت میں، جے یو آئی-ایف نے روایتی سیاسی قوتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جگہ لے لی ہے۔

Published: undefined

ڈان اخبار نے پشاور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار اورنگزیب خان کے حوالے سے کہا کہ صوبے میں جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں سے مذہب کو سامنے لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ایف) نے ایسے وقت میں کامیابی حاصل کی ہے جب خطے میں طالبان اور افغانستان میں دولت اسلامیہ(آئی ایس)کے بڑھتے اثرات، پاکستان کی حکمت عملیوں کو متاثر کر رہی ہے، اور مذہب سیاست میں آ گیا ہے۔ پاکستان کی مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک برے دور سے گذر رہی ہے۔

Published: undefined

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرکے کہا ،’شرم، بہتان، لاکھوں لوگوں کی بد دعاؤں اور قوم کے عوام کو مہنگائی، انتشار اور نااہلی کے سبب یہ ہوا ہے، تبدیلی راہ پر ہے‘۔ پی ایم ایل این کے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے پنجاب میں انتخابی نتائج اس بھی خوفناک ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined