پاکستان

عمران خان تیل کمپنیوں کی کٹھ پتلی ، قیمتیں گھٹانے کے بعد پھرکیااضافہ

تیل کمپنیوں پر چارکروڑروپے کاجرمانہ لگاکر ان کمپنیوں کو نئے اعلان سے حکومت نے سات سو کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا دیا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندوستان میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ جاری ہےجبکہ پڑوسی ملک پاکستان میں وہاں کی حکومت نے کووڈ بحران اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی تھی لیکن اب اچانک ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہےپاکستانی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جمعہ کی شام جاری ہوا تھاجس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 25.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21.31 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23.50 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 17.84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوںمیں تیس روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں بیالیس روپے فی لیٹر کم کئے تھے۔

Published: undefined

وزارتِ خزانہ کے اعلان کے مطابق نئے حکم کے بعد پیٹرول کی قیمت 74.52 روپے سے بڑھ کر 100.10 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80.15 روپے سے بڑھ کر 101.46 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 35.56 روپے سے بڑھ کر 59.06 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 38.14 روپے سے بڑھ کر 55.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول کا بحران ہے جو گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے شروع ہوا تھا۔

Published: undefined

ماہِ جون کا اغاز ہوتے ہی ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف مصنوعی قلت پیدا کرنے پر تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ بعض آئل کمپنیز نے پیٹرول اسٹاک کر لیا تھا اور عوام کو سپلائی کے لیے فراہم نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی۔ وزارتِ پیٹرولیم نے اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد بعض کمپنیوں کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور حکومت نے ان کمپنیوں پر چار کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Published: undefined

پاکستانی حزب اختلاف کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں صفر ہو جانے کے بعد بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس حد تک کمی نہیں کی گئی جس قدر توقع کی جا رہی تھی اور تیل کمپنیوں پر چارکروڑروپے کاجرمانہ لگاکر ان کمپنیوں کو نئے اعلان سے حکومت نے سات سو کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا دیا ہے۔ جس طرح سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے کچھ روز بعد ہی ان کی قیمتوں کوبڑھانا پڑا اس سے صاف ظاہر ہوجاتاہے کہ پاکستانی حکومت کتنی مجبورہے ان کمپنیوں کےآگے۔واضح رہے حکومت نے ان کمپنیوں کوفائدہ پہنچانے کے لئے مقررہ تاریخ سےچار روز پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی ہیں کیونکہ پاکستان میں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کوہی ان قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کیاجاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined