پاکستان

پاکستان میں سیاسی ہلچل جاری، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی، ایک اور پی ٹی آئی رہنما گرفتار

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں تشدد / Getty Images</p></div>

پاکستان میں تشدد / Getty Images

 

اسلام آباد: پاکستان میں سیاسی ہلچل جاری ہے اور اسی درمیان سابق وزیراعظم عمران خان آج ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ اس سے قبل پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر بندیال کی بنچ نے جمعرات کو کہا تھا کہ عدالت سے اس طرح کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

قومی احتساب بیورو (نیب) عمران کو ایک گھنٹے میں عدالت میں پیش کرے۔ تقریباً دو گھنٹے بعد عمران کو پیش کیا گیا تو بنچ نے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی عمران کو جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ سے عمران خان کی رہائی کے بعد بھی پاکستان میں ہنگامہ نہیں رکا۔ اسلام آباد میں عمران کے حامیوں نے پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے لوگوں پر فائرنگ کی۔ کئی دنوں سے عمران خان کے حامی پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی کی سڑکوں پر پرتشدد احتجاج کر رہے ہیں۔ تشدد میں اب تک 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ پارٹی نے 47 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔ وہاں ہزاروں حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے جمعے کی صبح دارالحکومت میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔ ان کی گرفتاری سے قبل اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined