پاکستان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیم فوجی دستہ نے کیا گرفتار

نیب کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹس موجود تھے، رینجرز نے عمران خان کو وارنٹس دکھائے اور گرفتار کرتے ہوئے کالے رنگ کی گاڑی میں لے کر فوری طور پر روانہ ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس

 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بدعوانی کے ایک معاملہ میں نیم فوجی دستہ (رینجرز) نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق رینجرز نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔

Published: undefined

عمران خان مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان جیسے ہی بائیومیٹرک کروانے کے لیے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

Published: undefined

ایک نیوز چینل کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ بیرون ملک سے ایک خطیر رقم پاکستان آئی، لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کے لئے متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

Published: undefined

نیب کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹس موجود تھے، رینجرز نے عمران خان کو وارنٹس دکھائے اور گرفتار کرتے ہوئے کالے رنگ کی گاڑی میں لے کر فوری طور پر روانہ ہو گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں آج معمول سے زیادہ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا