پاکستان

پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی لیڈر فواد چوہدری گرفتار، عمران خان پر بھی ہو سکتی ہے کارروائی!

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہباز شریف حکومت جلد عمران خان کو بھی گرفتار کر سکتی ہے

عمران خان اور فواد چوہدری
عمران خان اور فواد چوہدری 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم کی جماعت پی ٹی آئی کے لیڈر اور پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ عمران خان بھی جلد گرفتار ہو سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں کی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا۔ فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی مدعیت میں منگل کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔

Published: undefined

پاکستان کے سابق وزیر فواد چوہدری نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے درج مقدمے میں فواد چوہدری کے ایک حالیہ بیان کو وجہ بنایا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

Published: undefined

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا " الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی سی ہوگئی ہے اور جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔" فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے میں غداری کی دفعہ 124اے بھی شامل ہے جس کی سزا عمر قید ہے۔

Published: undefined

عمران خان کی گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کے حامی ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کی افواہ بدھ کو علی الصبح پھیل گئی تھی۔ لاہور کے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا الزام ہے کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined