جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے سے جہاں ملک میں افرا تفری کا ماحول برپا ہو گیا ہے، وہیں پاکستان پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جیسے ہی جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کی بات راجیہ سبھا میں کہی، پاکستانی شیئر بازار میں کہرام سا مچ گیا۔
Published: undefined
پاکستان سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد پاکستانی شیئر بازار کا بنچ مارک انڈیکس کے ایس ای 100 میں زوال دیکھنے کو ملا اور وہ 600 سے زیادہ پوائنٹ ٹوٹ گیا۔ خبروں کے مطابق پیر کے روز پاکستانی شیئر بازار کی ٹھیک ٹھاک شروعات ہوئی تھی اور کے ایس ای 100 صبح میں 31666.41 کی سطح پر کھلا تھا۔ بعد ازاں جیسے ہی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں دفعہ 370 کی پہلی دو شقوں میں ترمیم کی تجویز پیش کی اور اس پر صدر جمہوریہ نے فوراً اپنی مہر لگا دی، اس خبر سے پاکستانی شیئر بازار میں کھلبلی مچ گئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس 687.45 پوائنٹ ٹوٹ کر 30978.96 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ آج کے دن کی سب سے ذیلی سطح ہے۔
Published: undefined
ویسے پاکستانی شیئر بازار کے تعلق سے بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے خراب کارکردگی پیش کرنے والا شیئر بازار ہے۔ دراصل پاکستان کا شیئر بازار گزشتہ دو سال میں برے دور سے گزرا ہے اور سرمایہ کاروں کے تقریباً 688000 کروڑ پاکستانی روپے ڈوب گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز