پاکستان

پاکستان: حافظ سعید کی تنظیم پر سختی

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا ہدایت نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے ایسی تنظیموں پر فنڈز جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کی وفاقی انتظامیہ نے ملک میں حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور اس کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن (ایف آئی ایف)سمیت سرگرم ایسی کئی تنظیموں کو عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کالعدم قرار دے چکی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا یہ ہدایت نامہ اس وقت سامنے آیا جب سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایسی تنظیموں پر فنڈز جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے15 برسوں سے امریکہ کو پاکستان بے وقوف بنار ہا ہےاور اس طرح امریکہ نے ان برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی مدد دیدی لیکن بدلے میں ’’ہمیں جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا۔ ہمارے رہنما بیوقوف تھے‘‘۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جیسے ہی انتظامیہ کو یہ معلوم ہوا کہ یہ تنظیمیں شہر میں متحرک رہی تھیں اس کے بعد سے ان کی نگرانی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر ایسی کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو ختم کرائیں جن میں فنڈز جمع کرنا بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں دو روز کے اندر اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined