پاکستان

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہندوستان آئیں گے، نواز شریف کے بعد کسی پاکستانی رہنما کا پہلا دورہ

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔ بلاول آئندہ ماہ کے آغاز میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>بلاول بھٹو زرداری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بلاول بھٹو زرداری، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔ بلاول کا یہ دورہ اگلے ماہ کے آغاز میں 4 مئی کو ہوگا۔ 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے بعد کسی حکمراں پاکستانی رہنما کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہوگا۔ 

Published: undefined

سرکاری ذرائع کے مطابق چین کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس 4 مئی کو ہندوستان کے گووا میں ہوگا۔ واضح رہے اس تنظیم میں چین، روس، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان شامل ہیں اور بعد میں ہندوستان اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس بار جب شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہندوستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پاکستان نے اعتراض کیا، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اس اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔ اس دن شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔

Published: undefined

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بلاول کی شرکت کی قیاس آرائیاں پاکستانی میڈیا میں بھی کی جا رہی تھیں۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا شمار پاکستان کے نوجوان وزراء میں کیا جاتا ہے، ان کی عمر 34 سال ہے۔ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں۔ بلاول 21 ستمبر 1988 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی تعلیم بیرون ملک سے مکمل کی۔ 27 اپریل 2022 کو بلاول کو ملک کا 37 واں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذمہ دارووں میں سے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined