پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے منگل سات مئی کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک مسلم فلاحی تنظیم نے غرباء کے لیے سحری کا بندوبست کرتے ہوئے یہ پروگرام بنایا ہے کہ انہیں کھانے میں شتر مرغ کا گوشت پیش کیا جائے گا۔
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
پاکستان میں جس کی آبادی کا اندازہ 208 ملین لگایا جاتا ہے، شتر مرغ کا گوشت بہت مہنگا ہوتا ہے اور کم ہی کھایا جاتا ہے۔ پاکستان کے کئی ملین شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ویلفیئر فاؤنڈیشن نامی اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس نے روئٹرز کو بتایا، ’’اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان میں بہت غریب شہری عام دنوں میں گوشت کھانے سے کس قدر محروم رہتے ہیں، کئی باوسائل افراد نے ہماری مدد کی اور ہم نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پروگرام بنایا کہ مستحقین کو سحری کے وقت ایسا خاص کھانا کھلایا جائے، جو عام طور پر درمیانے طبقے کے پاکستانی شہری بھی نہیں کھاتے۔‘‘
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
آج منگل سات مئی کو جب پاکستان میں پہلا روزہ ہے، کراچی میں اس تنظیم کے رضاکاروں نے پیر کو رات گئے کئی دیگوں میں شتر مرغ کے گوشت اور چنے کا سالن پکایا، جو سحری کے وقت پانچ سو سے زائد غرباء کو روزہ رکھنے کے لیے کھانے میں پیش کیا گیا۔
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
ظفر عباس نے بتایا کہ ان کی تنظیم رمضان کے اس اسلامی مہینے میں غریبوں کو سحری اور افطاری کے وقت کھانے میں شتر مرغ کے گوشت کے علاوہ ہرن کا گوشت پیش کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
آج منگل کو سحری کے وقت اس تنظیم کی طرف سے کراچی میں جن سینکڑوں مقامی شہریوں کے روزے رکھوائے گئے، ان میں سے محمد حسین نامی ایک ڈرائیور نے بعد ازاں روئٹرز کو بتایا، ’’مجھے سحری میں شتر مرغ کا گوشت کھا کر بہت اچھا لگا۔ میں نے اپنی زندگی میں شتر مرغ کا گوشت پہلے کبھی نہیں کھایا تھا۔ کھانا اتنا مزیدار تھا اور میں نے اچھی طرح پیٹ بھر کر کھایا، جس کے بعد مجھے دن بھر روزے کے باوجود بھوک نہیں لگے گی۔‘‘
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 May 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز