پاکستان

پاکستان میں 84 فیصد لوگ ٹیکس کی ادائیگی کی حمایت کرتے ہیں صرف 11 فیصد مخالف: سروے

سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس کی ادائیگی کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کا ملکی معیشت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان جو اقتصادی طور پر کنگالی کے دہناے پر ہے وہاں کے 84 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرنا ضروری سمجھتے ہیں اور ٹیکس چوری کے خلاف ہیں جبکہ 11 فیصد  لوگ ٹیکس کی ادائگی کی مخالفت کرتے ہیں ۔یہ حقیقت گیلپ پاکستان کے سروے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

29 فروری سے 15 مارچ کے درمیان کیے گئے سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس کی ادائیگی کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری کا ملکی معیشت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب 11 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرنے کے خلاف تھے اور اپنے فیصلے کی حمایت میں مختلف وجوہات پیش کیں۔ دو فیصد لوگوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے پر درمیانی راستہ اختیار کیا، نہ کھل کر ٹیکس ادائیگی کی حمایت اور نہ مخالفت کی، جبکہ تین فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور خاموش رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined