پاکستان

پاکستان کی ہانگ کانگ پر ریکارڈ جیت ، سپر 4 میں کل ہندوستان سے مقابلہ

پاکستان کی 155 رنز کی جیت ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ ہانگ کانگ کا ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ سب سے کم اسکور ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان نے محمد رضوان (78 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کے بعد شاداب خان (4 وکٹ) اور محمد نواز (3 وکٹ) کی مہلک بولنگ کی بدولت ایشیا کپ 2022 میں ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے کر سپر 4 میں قدم رکھا لیاجہاں اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔واضح رہے ہندوستان نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

Published: undefined

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 20 اوورز میں 194 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ہانگ کانگ صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔پاکستانی باؤلنگ کی قیادت کرتے ہوئے شاداب نے 2.4 اوورز میں آٹھ رن دے کر چار جبکہ نواز نے دو اوورز میں پانچ رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی کپتان بابر اعظم نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد رضوان اور فخر زمان کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 115 رنز جوڑے اور پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ رضوان نے 57 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ زمان نے 41 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

Published: undefined

اننگز کے 17ویں اوور میں زمان کی وکٹ گرنے کے بعد خوشدل کریز پر آئے، انہوں نے 233.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 15 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ خوشدل نے محمد اعجاز کے ذریعہ ڈالے گئے 20ویں اوور میں چار چھکے لگائے، جس کی بدولت پاکستان نے اپنے 20 اوورز میں 193 رنز بنائے۔ پاکستان کی دونوں وکٹیں احسان خان نے حاصل کیں جب کہ دیگر بولرز نے مایوس کیا۔

Published: undefined

193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ نزاکت خان کی ٹیم کے پاس شاداب اور نواز کی اسپن کا کوئی جواب نہیں تھا۔نسیم خان نے تیسرے اوور میں کپتان نزاکت (08) اور بابر حیات (صفر) کو آؤٹ کیا جس کے بعد شاہنواز دہانی نے پانچویں اوور میں یاسم مرتضیٰ (02) کو پویلین بھیج دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد شاداب اور نواز نے بولنگ کا مورچہ سنبھالا اور اگلے پانچ اوورز میں بقیہ بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا۔ ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی 10 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکا اور پوری ٹیم 10.4 اوورز میں 38 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Published: undefined

پاکستان کی 155 رنز کی جیت ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ 38 رنز ہانگ کانگ کا ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنایا گیا سب سے کم اسکور ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔

Published: undefined

اس زبردست جیت کے ساتھ پاکستان نے سپر 4 میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو ہندوستان سے ہوگا۔ یہ میچ دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined