پاکستان

پاکستان: انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت پھر سے شروع

سیاسی جماعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر جلد فیصلہ کریں کیونکہ انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ دی جاچکی ہے اور اس کی پابندی کا حکم تمام حکام پر لازم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستانی سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

اسلام آباد: پاکستان کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت پھر سے شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

Published: undefined

ڈان کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 20 اپریل کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں عدالت نے سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ 26 اپریل تک مذاکرات کریں اور فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد 27 اپریل (آج) تک جواب جمع کروائیں۔ سیاسی جماعتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر جلد فیصلہ کریں کیونکہ انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ دی جاچکی ہے اور اس کی پابندی کا حکم تمام حکام پر لازم ہے۔

Published: undefined

تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی مذاکرات نہ ہوسکے اور حکومت نے بھی عدالت کی جانب سے 4 اپریل کو جاری کردہ ہدایت کی تعمیل سے انکار کر دیا ہے، لہٰذا اب تمام نظریں عدالت کے اگلے اقدام پر جمی ہوئی ہیں۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے سیاسی جماعتوں کو 26 اپریل کو مذاکرات کرنے اور فریقوں کو ایک معاہدے تک پہنچنے کا موقع دیا تھا جس کے بعد انہیں 27 اپریل تک اپنا موقف پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا کیونکہ انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور یہ حکم تمام افسران پر لازم تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined