پاکستان

پاکستان: شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ، فوج کے 2 افسران سمیت 7 جوانوں کی موت

پاکستانی فوج کی میڈیا وِنگ کا کہنا ہے کہ علاقہ میں موجود دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی پولیس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستانی پولیس، تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آج پیش آئے اس دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی فوج کے 2 افسر سمیت 7 جوانوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ خبروں میں مجموعی طور پر 9 جوانوں کی موت کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ 6 دہشت گردوں نے کیا تھا اور جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج نے سبھی 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

یہ دشہت گردانہ حملہ افغانستان کی سرحد سے ملحق شمالی وزیرستان میں ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جن کی کوششوں کو ناکام کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادوں سے بھری گاڑی کو چوکی میں گھسا دیا، جس کے بعد کئی بم دھماکے ہوئے۔ جوابی کارروائی میں فوج نے سبھی دہشت گردوں کو مار گرایا۔ دونوں طرف سے ہوئی شدید گولی باری کے دوران پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر شہید ہو گئے۔

Published: undefined

پاکستانی فوج کی میڈیا وِنگ کا کہنا ہے کہ علاقہ میں موجود دیگر دہشت گردوں کا صفایہ کرنے کے لیے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخواں کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined