پاکستان

پاکستان: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ کی خوفناک ویڈیو آئی سامنے، اب تک 27 ہلاکتوں کی تصدیق

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلیٹ فارم پر سینکڑوں لوگ ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں، تبھی زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور افرا تفری مچ جاتی ہے، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اسٹیشن کی چھت اڑ جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کے بعد کا منظر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/NaeemRehmanEngr">@NaeemRehmanEngr</a></p></div>

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کے بعد کا منظر، تصویر @NaeemRehmanEngr

 

پاکستان کے بلوچستان علاقہ واقع کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی صبح ہوئے زوردار دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے اور کم از کم 62 افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس درمیان اس دھماکہ کی خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ’اسپوتنک انڈیا‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دھماکہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ سی سی ٹی وی میں قید ویڈیو ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ کا مقصد پاکستانی فوج کو ہدف بنانا تھا۔

Published: undefined

اس درمیان کوئٹہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد بلوچ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ میں پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت بڑی تعداد میں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن 27 لوگوں کی موت سے متعلق تصدیق ہوئی ہے، ان میں پاکستانی فوج کے 14 جوان شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ پاکستانی فوجی ہی تھے۔

Published: undefined

جو سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پلیٹ فارم پر سینکڑوں لوگ ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔ اچانک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور افرا تفری مچ جاتی ہے۔ دھماکہ اس قدر زوردار ہے کہ اسٹیشن کی چھت اڑ جاتی ہے اور پلیٹ فارم پر لاشیں بکھر جاتی ہیں۔

Published: undefined

کوئٹہ کے ایس ایس پی محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے اندر تب ہوا جب پیشاور جانے والی ایکسپریس اپنی منزل کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکہ کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے لے لی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس ٹرین میں سوار فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، کیونکہ وہ اسٹیشن چھوڑنے کی تیاری کر رہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined