کراچی: پاکستان نے صوبہ سندھ میں سنیچر کی رات ایک وین میں آگ لگنے سے 13 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مسافر وین میں آتشزدگی کا یہ حادثہ کراچی سے 70 کلو میٹر دور نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔ حادثہ کا شکار ہو جانے والی وین میں تقریباً 20 افراد سوار تھے۔
Published: undefined
حادثے میں ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ وین کا ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ متعدد زخمی مسافروں کو نکال لیا گیا تھا جن میں سے مزید 4 بعد میں دم توڑ گئے۔
Published: undefined
موٹروے پولیس کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والی مسافر وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔ ٹریفک پویس کے ترجمان ٹی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کی جانب جا رہی وین جس میں تقریباً 20 لوگ سوار تھے، وہ کراچی ۔ حیدر آباد شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ خستہ حال گاڑی کی ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب وہ سڑک پر پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ وین پوری طورح سے جل کر خاکستر ہوگئی جس کے سبب کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی متاثر رہا۔ بچاؤ دستے کے آنے کے بعد راستہ خالی کرایا گیا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوسکا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined