اسلام آباد: پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک گیر مظاہرے کی کال گزشتہ روز دی گئی جب رہنما پیپلز پارٹی آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ’ملک کبھی بھی اپنی مرضی کے خلاف بدعنوان لوگوں کو ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے طور پر قبول نہیں کرے گی۔‘
Published: undefined
انہوں نے اعلان کیا، ’’پارٹی آج (اتوار کو) عمران خان کی کال پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی تاکہ چوری شدہ مینڈیٹ کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔‘‘ ایڈوکیٹ شعیب شاہین، جنہوں نے 8 فروری کو اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑا تھا، نے ڈان کو بتایا کہ ’کارکنان دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور پھر نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ جی 9/3 سے ریلی کا آغاز کریں گے، اسی طرح امیر مغل اور علی بخاری (جو اسلام آباد سے بھی الیکشن لڑ چکے ہیں) ریلیوں کی قیادت کریں گے اور زیرو پوائنٹ پر جمع ہوں گے، اس کے بعد احتجاج کرنے کے لیے نیشنل پریس کلب کی طرف بڑھیں گے جہاں پر امن احتجاج ہوگا۔ پی ٹی آئی نے احتجاج کے لیے کئی دیگر مقامات کی بھی نشاندہی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز