اسلام آباد : پاکستان نے خیرسگالی کا مظاہر کرتے ہوئے پیر کےروز 55ہندستانی ماہی گیروں اور ہندستان کے پانچ دیگر شہریوں کورہاکردیا۔پاکستان نے کہاہے کہ اسی کے ساتھ ہی اس نے اب سبھی ہندستانی قیدیوں کورہاکردیاہے۔
Published: undefined
دی ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جن ماہی گیروں اور ہندستانی شہریوں کو رہاکیاہے ،وہ کراچی کی ملیر جیل میں بندتھے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی اور سعدایدھی کی درخواست پر رہاکیے گئے ہندستانی ماہی گیروں کو کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن لایاگیا جہاں سے انھیں بس سے لاہور لے جایاگیا۔
Published: undefined
رہاکیے گئے ہندستانی شہریوں کو پانچ ہزار روپئے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے دیئے گئے اور انھیں خصوصی بسوں سے واگہہ بارڈر بھیجا جائیگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے پیغام کے طورپر پاکستان 360ہندستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا اعلان کرچکاہے ۔ان میں اپریل کے دوران رہاکیے گئے 355ماہی گیر اور پانچ ہندستانی شہری شامل ہیں۔
Published: undefined
جنوری میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیاتھا جس کے مطابق ہندستان کی جیلوں میں 347پاکستانی قیدی بند تھے جس میں سے 249شہری اور 98ماہی گیر تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined