پاکستان

پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے آج جمعرات تک بقایا جات کا تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اکاؤنٹس ایک ایسے وقت میں منجمد کر دیے گئے ہیں جب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی ایک ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔

Published: undefined

مزید برآں ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے آج جمعرات تک بقایا جات کا تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس ایسے وقت میں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا جب ای اے ایس اے کا ایک وفد فلائٹ سیفٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ملک میں موجود ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے مزید کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ ایف بی آر سے رابطے میں ہے جس نے پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔یاد رہے کہ 2020 میں ای اے ایس اے نے 22 مئی 2020 کو کراچی میں ایک طیارہ گرنے کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined