پاکستان

پاکستان: شہباز شریف نے وزارت سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تفصیلات طلب کیں

شہباز شریف نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، پنجاب کے ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دینے کے لیے وزارت خزانہ اور پٹرولیم سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

میاں شہباز شریف / Getty Images
میاں شہباز شریف / Getty Images 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، پنجاب کے ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دینے کے لیے وزارت خزانہ اور پٹرولیم سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا، ’’میں نے پٹرولیم اور خزانہ کی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ یہاں کے لوگوں تک بھی پہنچائیں، جو پہلے سے ہی زبردست معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ریلیف حاصل کرنا ان کا حق ہے۔

Published: 13 Jul 2022, 2:20 PM IST

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس پر وزیراعظم کی زیر صدارت ہوئی میٹنگ میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دریں اثنا، ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ انہیں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے اور 30 ​​روپے فی لیٹر کی کمی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر حکومت پٹرولیم لیوی فیس میں اضافہ نہیں کرتی ہے یا ان ایندھنوں پر ٹیکس نہیں لگاتی ہے تو قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

Published: 13 Jul 2022, 2:20 PM IST

دریں اثناء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی منگل کو کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تفصیلات بدھ کو ضروری کارروائی کے لیے وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔ درحقیقت مہنگائی کا سامنا کرنے والے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سفارشات کو قبول کر لیا ہے۔ اس بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف کی دو اہم شرائط میں سے ایک پٹرول اور ڈیزل پر دی جانے والی سبسڈی کو کم کرنا ہے۔ یہاں 26 مئی سے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں 66 فیصد (یا 99 روپے)، 92 فیصد (132.39 روپے)، 95 فیصد (111.95 روپے) اور 80 فیصد (100.95 روپے) پر آسمان چھو رہی ہیں۔

Published: 13 Jul 2022, 2:20 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jul 2022, 2:20 PM IST