پاکستان ایک بار پھر دھماکوں سے دہل گیا ہے۔ سیالکوٹ چھاؤنی کے علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ ایک کے بعد ایک دھماکوں کی کئی آوازیں سنائی دیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے پاکستان فوج کے زیر کنٹرول گولہ بارود ڈپو میں ہوا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ دھماکے ڈپو کے اندر ہوئے ہیں یا باہر۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ ایمونیشن میگزین میں شارٹ سرکٹنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سعید ملک نے نمائندوں کو بتایا کہ آج صبح کنٹونمنٹ ایریا کے کسی ڈپو میں آگ لگی تھی جس کے بعد یہ دھماکے ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اب تک اس حادثے میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا ہے۔ سیالکوٹ کی انتظامیہ کے ایک افسرنے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو الاصبح پیش آیا تھا، تاہم اب دھماکوں کی آوازیں آنا تھم چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز