پاکستان

پاکستان: پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے ’غدار‘ رہنماؤں کا ہوٹل میں کیا محاصرہ

پی ٹی آئی کے کارکنان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے اہم انتخاب سے قبل گل برگ واقع اس ہوٹل کا محاصرہ کر لیا ہے جس میں پارٹی کے کئی غیر مطمئن اراکین اسمبلی پی ایم ایل-این کے سیکڑوں اراکین کے ساتھ ٹھہرے ہیں

تصویر بشکریہ اردو میڈیم
تصویر بشکریہ اردو میڈیم 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے بدھ کے روز ہونے والے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے اہم انتخاب سے قبل یہاں گل برگ واقع اس ہوٹل کا محاصرہ کر لیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے کئی غیر مطمئن اراکین اسمبلی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سیکڑوں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ٹھہرے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے اپنی پارٹی کے غیرمطئن افراد کے خلاف نعرے لگائے اور انھیں ’غدار‘ قرار دیا ۔ انہوں نے پی ایم ایل -این کے 20 اراکین پارلیمنٹ کو ’رہا‘ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی کارکنان اور عہدیداران کو ’غدارِ وطن‘کا محاصرہ کرنے کے لیے ہوٹل پہنچنے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہوٹل کے باہر لگے بیریکیڈ ہٹاکر جبراً ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پی ایم ایل -این کے کچھ اراکین اسمبلی اپنے ہوٹل کے کمروں سے باہر نکل آئے اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

Published: undefined

پی ایم ایل -این کے بعض رہنماؤں نے اپنے پارٹی کارکنان کو ہوٹل بلانے کی دھمکی بھی دی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد حالات بالآخر پرسکون ہوئے اور اس دوران گلبرگ کے مین بُلےوارڈ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک ٹھپ رہی۔ بعد ازاں ارکان اسمبلی کی سکیورٹی کے لیے ہوٹل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

Published: undefined

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ جب پی ٹی آئی کارکنان نے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی تو 200 کے قریب ارکان اسمبلی ہوٹل میں موجود تھے۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق، بدھ کو وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے 40 سے زائد اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کو معطل کرنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined