اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ تحریک اعتماد پر ہفتہ کے روز ہونے والی ووٹنگ میں عمران خان کے حق میں 178 ووٹ ڈالے گئے۔ پاکسان میں سینیٹ انتخابات کے دوران وزیر مالیات عبد الحفیظ شیخ کی شکست کے بعد عمران خان حکومت کو قومی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا پڑی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں قرارداد پیش کی اور جب ووٹنگ ہوئی تو عمران خان کے حق میں 178 ووٹ ڈالے گئے۔ وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے۔
Published: undefined
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی گئی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018 میں عمران خان نے ایوان سے 176 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ آج کے اس خصوصی اجلاس میں جس میں اعتماد کا ووٹ دیا گیا، وزیراعظم نے ایوان کے 178 ارکان کے ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ اس طرح وزیر خارجہ کی پیش کردہ قرار داد منظور کرلی گئی۔
Published: undefined
وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان نعروں سے گونج اٹھا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اگرچہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک نہیں ہیں، تاہم ایوان میں یہ دیکھنے کو ملا کہ اپوزیشن کی نشستوں پر نوٹ کو عزت دو کے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ رکھ دیئے گئے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپنے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان رواں ہفتے ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔ 3 مارچ کو ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحادی امیدوار حفیظ شیخ کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست ہوئی تھی اور حکومت ایوان زیریں میں اکثریت رکھنے کے باوجود یہ نشست ہار گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز