پاکستان مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد میں ایک ریلی کے دوران پولس کے ذریعہ کی گئی بے رحمانہ لاٹھی چارج میں دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں اس ریلی کا انعقاد ایک سیاسی پارٹی کی تنظیم آل انڈیپنڈنٹ پارٹیز الائنس (اے آئی پی اے) نے کیا تھا۔ اس ریلی کا مقصد پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی دلانے کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس ریلی پر پولس نے زبردست لاٹھی چارج کر دیا جس کی وجہ سے نہ صرف 2 لوگوں کی موت واقع ہو گئی بلکہ 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی فوج نے 22 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں جبراً گھس کر اس پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ اس دراندازی کو 72 سال 22 اکتوبر 2019 کو پورے ہوئے۔ اسی کے پیش نظر بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ مظفر آباد میں منگل کے روز کیا گیا۔ کچھ سیاسی پارٹیاں اس دن کو یومِ سیاہ کی شکل میں مناتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مظفر آباد سیاسی پارٹیوں کی ریلی میں لاٹھی چارج کے بعد پولس نے یہاں کے پریس کلب میں چھاپہ مارا۔ اس دوران کئی صحافیوں کو بھی چوٹ پہنچی ہے۔ صحافیوں کا الزام ہے کہ ان کو قصداً پیٹا گیا ہے اور ان کے کیمرے و دیگر سامانوں کو پولس نے توڑ دیا ہے۔
Published: undefined
قابل غور یہ بھی ہے کہ پولس نے یہ چھاپہ ماری ایسے وقت میں کی جب مظفر آباد میں جموں و کشمیر پیپلز نیشنل ایلائنس کی پریس کانفرنس چل رہی تھی۔ مظفر آباد میں ایک دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں پاکستان پولس کی بربریت سامنے آئی ہے۔ پریس کانفرنس میں جے کے پی این اے نے جمعرات کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دروازے کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز