پاکستان کی غریبی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں موضوعِ بحث ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 300 روپے کلو سے زیادہ ہونے کی خبروں نے تو ہندوستانی میڈیا میں بھی خوب سرخیاں بٹوری ہیں۔ پاکستان کی اس غربت کی وجہ سے پی ایم عمران خان بھی بہت پریشان نظر آ رہے ہیں۔ بدھ کے روز اس سلسلے میں انھوں نے مایوسی بھرا ایک بیان دیا جس میں کہا کہ ’’آج کل جس طرح سے ملک چلایا جا رہا ہے اس طریقے سے پاکستان کبھی ترقی نہیں کر پائے گا۔‘‘ یہ بیان انھوں نے ملک میں ہو رہے کم ٹیکس کلیکشن کے پیش نظر دیا ہے۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا نے پی ایم عمران خان کے اس بیان کو نشر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز وزیر اعظم دفتر میں مرکزی ریونیو بورڈ کے افسروں سے خطاب کے دوران مذکورہ باتیں کہیں۔ خطاب کے دوران عمران خان نے پاکستان میں گھٹتے ٹیکس پر فکر کا اظہار کیا اور انھوں نے ایف بی آر کی اعلیٰ قیادت کو پاکستان ریونیو اتھارٹی میں بدلنے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ بغیر ان سے صلاح و مشورہ کے کوئی بھی ایکشن پلان نافذ نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
دراصل پاکستان میں لوگ ٹیکس جمع کرنے میں بہت پیچھے رہتے ہیں۔ ایسے ماحول میں سرکاری خزانہ لگاتار گھٹتا ہی جا رہا ہے۔ عمران خان نے اس پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر خزانہ بڑھانے کے معاملے میں جلد کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو ملک کو مستقبل میں سنگین معاشی حالات سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
پاکستان نے 20-2019 کے دوران 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے بارے میں پی ایم عمران خان نے کہا کہ 8 لاکھ کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ لوگوں کو اسے اپنی قومی ذمہ داری سمجھنی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو یہ یقین ہو جائے کہ ان کے ذریعہ دیا گیا ٹیکس لیڈروں کی زندگی بدلنے کی جگہ فلاحی کاموں میں خرچ ہوگا ، تو شاید وہ ٹیکس بھرنے لگیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے بدھ کو کہا کہ وہ ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایران سے ٹماٹر درآمد کرے گا۔ پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان سے درآمد بند ہونے کے بعد اور پاکستان میں ٹماٹر سمیت کئی چیزوں کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز