پاکستان

پاکستان ائیرلائنس کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر حادثہ زدہ، 100 ہلاکتوں کا اندیشہ

اے-320 طیارہ میں 107 لوگ سوار تھے جن میں 99 مسافر اور 8 کرو ممبر تھے۔ طیارہ نے دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے پرواز بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے پاس رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنس (پی آئی اے) کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے پاس لینڈنگ سے قبل حادثہ کا شکار ہو گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبدالستار نے طیارہ حادثہ کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے-320 طیارہ میں کل 107 لوگ سوار تھے جن میں 99 مسافر اور 8 کرو ممبر شامل تھے۔

Published: 22 May 2020, 4:40 PM IST

پاکستان سے آ رہی کچھ غیر مصدقہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کم از کم 100 افراد اس طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارہ نے دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے لاہور سے کراچی کے لیے پرواز بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ کے پاس رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ رہائشی علاقہ ہونے کی وجہ سے ہر جانب افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر آ رہی خبروں کے مطابق طیارہ حادثہ کے بعد چار سے پانچ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Published: 22 May 2020, 4:40 PM IST

طیارہ حادثہ کے مقام پر دھوئیں کا غبار دکھائی دے رہا ہے۔ راحت اوربچاؤ دستہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا رہے ہیں۔ طیارہ حادثہ کی وجہ سے کراچی کے سبھی بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کی میڈیا وِنگ انٹر سروسز پبلک رلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر راحت اور بچاؤ کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ فوج کی کوئٹ ایکشن ٹیم اور پاکستانی فوجی شہریوں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے جائے واقعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

Published: 22 May 2020, 4:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2020, 4:40 PM IST