پاکستان

پاکستان: سکھر میں مسافر بس الٹ گئی، 13 افراد ہلاک

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اسلام آباد: پاکستان میں سکھر کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز ایک رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کا شکار کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس کے بیشتر مسافر سو رہے تھے۔ نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔

Published: undefined

سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوچ میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اور موٹر وے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کر کے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا۔ آئینی شاہدین اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، بس اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں قیمتیں جانیں چلی گئیں اور بیسیوں افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ بس ملتان سے کراچی جا رہی تھی مگر بدقسمت بس کو سکھر کے مقام پر حادثہ پیش آ گیا اور اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ میتوں کو بھی سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تیز رفتاری کے باعث یہ پہلا حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی کئی ایسے خوفناک حادثے پیش آ چکے ہوئے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined