پاکستان

پاکستان: ہنگامہ کے درمیان اراکین پارلیمنٹ نے لیا حلف، وزیر اعظم عہدہ کے لیے انتخاب ہفتہ کو ممکن

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ایوان کا نیا لیڈر منتخب کیا جانا طے ہے، اسی ہفتے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستانی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان میں عام انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے کئی دنوں بعد آج نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے حلف برداری کی۔ اس دوران عمران خان کی پارٹی ’پی ٹی آئی‘ کے حامیوں نے نئی حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کرتے دکھائی دیے۔ دراصل عمران خان اور ان کی پارٹی کے سرکردہ لیڈران لگاتار عام انتخاب میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اور پی ایم ایل این و پی پی پی کی مشترکہ حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، آج حلف لینے والے نئے اراکین پارلیمنٹ میں پی ایم ایل این سپریمو نواز شریف، پی ایم ایل این صدر شہباز شریف، پی پی پی کے شریک صدر آصف زرداری اور پی پی پی صدر بلاول بھٹو زرداری شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عہدہ کے لیے انتخاب ہفتہ کے روز ہوگا اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ایوان کا نیا لیڈر منتخب کیا جانا طے ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چوتھی بار وزیر اعظم عہدہ کے دعویدار مانے جانے والے نواز شریف نے بھائی شہباز شریف کو اگلے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کر سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ حالانکہ ان کے اعلان کے بعد مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف پارٹی نہیں چھوڑ رہے ہیں، وہ آئندہ بھی پارٹی کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

بہرحال، پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی ہفتے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درمیان خیبر پختونخواں علاقہ میں پی ٹی آئی سے جڑے بابر سلیم سوامی کو اسپیکر منتخب کیا گیا ہے اور خاتون رکن ثریا بی بی کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined