پاکستان

ارشد ندیم کے گاؤں میں بہت قلت ہے، نہ بجلی ہے نہ گیس

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے گاؤں کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے انہوں نے اس حوالے سے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر جیولن  پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویسے اب وہ تاریخی فتح درج کروانے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اب خبر یہ ہے کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی اور اسٹیڈیم تیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے اس اولمپک گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے گاؤں میں اچھی سڑکیں نہیں، بجلی نہیں اور لوگ گیس کو بھی ترستے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی اور اسٹیڈیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ مسئلہ بھی اٹھایا ہے کہ ان کے گاؤں کی لڑکیوں کو تعلیم کے لیے ملتان پہنچنے میں بس سے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔

Published: undefined

ارشد ندیم کے والد محمد ارشد نے کہا تھا کہ شاید اب یہ گولڈ میڈل جیتنے سے ان کے بیٹے کا خواب پورا ہو جائے گا۔ ندیم کا خواب اپنے گاؤں کے علاقے میں اسپورٹس اکیڈمی بنانا ہے۔واضح رہےکہ ندیم اس سے قبل بھی صوبہ پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات کے فقدان کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ہونے کی وجہ سے انہیں سہولیات، کوچنگ اور پیسے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

پاکستان واپسی پر ندیم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شریف کے زیر اہتمام کھیلوں کے پروگرام میں انہیں پہلی بار جیولن تھرو ایتھلیٹ کے طور پر پہچانا گیا۔ اس وقت شریف صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہوا کرتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined