کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے ماسک نہ پہننے والے افسران اور ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت صوبے میں کووڈ-19 کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں کام کی جگہ پر ماسک نہ پہننے والے کسی بھی سرکاری اہلکار اور ملازم کی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کووڈ- 19 کی پانچویں لہر کے درمیان وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر کو صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تعلیم کے شعبے، عوامی تقریبات، شادی کی تقریبات، انڈور/آؤٹ ڈور کھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دینے کے ساتھ نان فارماسیوٹیکل مداخلت (این پی آئی) کے نئے سیٹ اپ پر غور کیا جائے گا۔ این سی او سی نے گھریلو پروازوں پر کھانے/ناشتے کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز