کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی 'نورجہاں‘ ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس خبر کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔ دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔
Published: undefined
17 سالہ نور جہاں ایک افریقی ہتھنی تھی۔ وہ رواں ماہ کے آغاز پر اپنے احاطے میں بنے ایک تالاب میں گرنے کے بعد سے شدید علیل ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے فوراً بعد جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک عالمی تنظیم فور پاز نے نور جہاں کو کرین، رسیوں اور بیلٹ سے اٹھانے کی سفارش کی تھی۔
Published: undefined
اس کے بعد سے وہ اپنے پنجرے کے احاطے کے اندر موجود واحد درخت کے سامنے ریت کے ایک ٹیلے پر محدود جسمانی حرکت کے ساتھ کمزوری کی حالت میں پڑی رہی تھی۔ فور پاز کی ترجمان کیتھرینا براؤن نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک ای میل کے ذریعے کہا تھا کہ ’’اس وقت اس (نور جہاں) کی حالت بہت نازک ہے۔ ہم اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد اٹھے، زمین پر بہت زیادہ پڑے رہنے سے اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
فور پاز کے ایک رکن ڈاکٹر امیر خلیل نے گزشتہ ہفتے نور جہاں کے علاج کے لیے اپنے دورے کے دوران بتایا کہ نور جہاں کے پیٹ کے نچلے حصے میں ایک بڑے ہیماٹوما، یا جمے ہوئے خون کا ایک لوتھڑا ہونے کے ساتھ ساتھ اسے آنتوں کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ جانوروں کے اس مصری ڈاکٹر نے اس وقت نور جہاں کو زندہ رہنے کا ایک مضبوط موقع فراہم کیا تھا۔ اعلی حکام نے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے کی شکایت پر کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کو آٹھ اپریل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، نورجہاں کی موت کی خبر کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر صارفین کی جانب سے صدمے کا اظہار کیے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چڑیا گھروں میں جانوروں کی ناگفتہ بہ حالت پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سن 2020 میں امریکی گلوکارہ شیر اسلام آباد کے چڑیا گھر میں ایک ہاتھی کاون کو بچانے کی مہم پر پاکستان پہنچی تھیں۔ اس امریکی گلوکارہ نے مایوسی اور ذہنی دباؤ کے شکار اس تنہا ہاتھی کو کمبوڈیا کے ایک پناہ گاہ میں بھجوانے سے پہلے آزاد کرنے کی کوشش میں برسوں گزارے تھے۔ جانوروں کے حقوق کے حامیوں نے اس چھتیس سالہ ایشیائی ہاتھی کو سنگین حالات سے بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی مہم چلائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز