اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اتوار کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی اور صوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ آج جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وقفہ سوالات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بات کرنے کا موقع دیا۔
Published: undefined
فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے اس خط کا حوالہ دیا جس کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت کو ختم کرنے کی باقاعدہ سازش کی جا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا ’’یہ فیصلہ عدم اعتماد کا نہیں آرٹیکل 5 کا ہے، جس کے تحت ہر شہری کو ملک کا وفادار ہونا چاہیے۔‘‘ فواد چوہدری نے مزید سوال کیا ’’بتایا جائے کیا بیرون ملک کی مدد سے پاکستان میں حکومت تبدیل کی جا سکتی ہے؟‘‘
Published: undefined
ساتھ ہی انہوں نے خط کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر سے رولنگ مانگی جس کے فوراً بعد قاسم سوری نے قرار داد مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد اپوزیشن بینچز نے شدید احتجاج شروع کر دیا اور اسپیکر کے روسٹرم کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے لگائے۔ اس اثنا میں اپوزیشن اراکین آپس میں مشاورت کرتے رہے۔
Published: undefined
بعد ازاں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے صدر پاکستان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش بھیج دی ہے۔ میں اپنی ساری قوم کو مبارکباد دنا چاہتا ہوں کہ قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے۔‘‘
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ’’ساری قوم کے سامنے غداری اور سازش ہو رہی تھی میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک 27 رمضان کو وجود میں آیا تھا اس طرح کی سازش کو قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined