پاکستان

پاکستان: جعفر ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ، 2 مسافروں کی جائے حادثہ پر ہی موت، 4 کی حالت سنگین

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پیشاور سے کوئٹہ جا رہی جعفر ایکسپریس ٹرین چچاوتنی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

مہنگائی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہے پاکستان سے ٹرین دھماکہ کی المناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ جمعرات کی صبح جعفر ایکسپریس ٹرین میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آنے سے 2 مسافروں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی اور 4 دیگر مسافر سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس ٹرین بلوچتستان کے کوئٹہ جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پیشاور سے کوئٹہ جا رہی ٹرین چچاوتنی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اکونومی کلاس کے کوچ نمبر 6 میں ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ مہینے ہی اس ٹرین میں ایسا ہی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 مسافر سنگین طور پر زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کے دو ڈبے بھی پٹری سے اتر گئے تھے۔ اب تازہ دھماکہ کے بعد تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دھماکہ کی وجہ جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined