پاکستان

پاکستان: جسٹس عائشہ کی ترقی پر ہنگامہ، وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی دی دھمکی

جوڈیشیل کمیشن آف پاکستان کی میٹنگ 6 جنوری کو ہونی تھی۔ جسٹس ملک لاہور ہائی کورٹ کے سینئرٹی آرڈر میں چوتھے نمبر پر ہیں، منتخب ہونے کی صورت میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

جسٹس عائشہ اے۔ ملک، تصویر بشکریہ iawj2021auckland.com
جسٹس عائشہ اے۔ ملک، تصویر بشکریہ iawj2021auckland.com 

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور دیگر بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر جسٹس عائشہ اے۔ ملک کی ترقی ملتوی نہ کی گئی تو سپریم کورٹ کی تمام عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ جوڈیشیل کمیشن آف پاکستان کی میٹنگ 6 جنوری کو ہونی تھی۔ جسٹس ملک لاہور ہائی کورٹ کے سینئرٹی آرڈر میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ منتخب ہونے کی صورت میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

Published: undefined

دی ڈان کی منگل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اجلاس کے بعد پی بی سی کے نائب صدر خوشدل خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد مسعود چشتی نے کہا کہ اگر 6 جنوری کا اجلاس منسوخ نہ کیا گیا تو ملک کی تمام عدالتوں میں تمام بار ایسوسی ایشن بائیکاٹ کریں گی۔

Published: undefined

خوشدل خان نے کہا کہ وہ جسٹس ملک کو عورت ہونے کی وجہ سے نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ ہمارا احتجاج صرف سنیارٹی اصول کے احترام تک محدود ہے۔ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنی چاہیے اور ٹاپ پر دو یا زیادہ خاتون ججوں کو جوڑ کر سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی موجودہ تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس ملک کی نامزدگی سنیارٹی اصول کے منافی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined