پاکستان

’پاکستان بتدریج اسرائیل سے تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے‘

اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار’ہارٹز‘ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

تل ابیب: ایک طرف تو پاکستان عربوں اور خصوصا فلسطینیوں کے لئے بلند بانگ دعویٰ کرتا رہا ہے جبکہ دوسری جانب درپردہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لئے صہیونی ریاست سے بات چیت جاری رکھے ہوا ہے۔ اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار’ہارٹز‘ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

اخبار کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ افغان طالبان کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے۔ عالمی مبصرین کا خیال ہے پاکستان کے علاوہ کئی دوسرے عرب ممالک اب بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لئے خفیہ طور پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined