پاکستان

پاکستان: خیبر پختونخوا میں مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 11 مسافر جاں بحق، کئی دیگر دیگر زخمی

کرّم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ نے کہا کہ لاء انفورسمنٹ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور پورے علاقے کی گھیرا بندی کر لی گئی ہے، وہاں سے فرار ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے تلاشی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی

 

پاکستان کے شمال مغربی علاقہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں کم از کم 8 دیگر مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔

Published: undefined

کرّم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ مہسود نے واقعہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بندوق برداروں نے افغانستان کی سرحد سے ملحق کرّم ضلع واقع کنج علی زئی علاقہ میں مسافر گاڑی پر منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں 11 مسافر ہلاک ہو گئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ لاء انفورسمنٹ اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقے کی گھیرابندی کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی فرار ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

جاویداللہ مہسود کے مطابق اس واقعہ کے لیے ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک-افغان سرحد کے پاس کنج علی زئی پہاڑوں اور وہاں کی سڑکوں پر یہ گولی باری ہوئی۔ اس درمیان ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر حسن کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 9 زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ایک کی موت ہو گئی اور بقیہ 8 کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined