پاکستان میں حکومت تبدیل ضرور ہو گئی لیکن حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مزید قرض دینے کی یقین دہانی کر دی ہے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کی راہ پر جا رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے پاکستانی پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول پمپس نے ڈیزل بیچنا بند کر دیا ہے۔ پٹرول پمپ مالکان نے اس تعلق سے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ڈیزل نہیں منگوایا۔ واضح رہے کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قلت کی وجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب پاکستان میں بجلی کی شدید قلت ہے اور یہ بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے اب حالات یہ ہیں کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت کئی شہروں میں بجلی جانے کا کوئی وقت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ ماہ رمضان میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی سے پریشان ہیں۔
Published: undefined
ایک طرف ڈیزل کی قلت دوسری جانب کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور اس کا سیدھا اثر آنے والے عید کے تہوار پر پڑتا نظر آ رہا ہے کیونکہ رمضان میں درزی اپنے عید کے آرڈر پورا کرنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں اور جنریٹر چلانے کے لئے ڈیزل نہیں مل رہا اور جو مل رہا ہے وہ کافی مہنگا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں زبردست لوڈ شیڈنگ کی خبریں مل رہی ہیں۔ ادھر پاکستان میں ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور خبر ہے کہ کراچی کے کئی یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا اور سامان نہیں مل رہا ہے۔
Published: undefined
لوگوں میں زبردست غصہ اور بے چینی نظر آ رہی ہے۔ موجودہ حکومت سب چیزوں کے لئے عمران خان کی سابقہ حکومت کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے اور عمران خان کی پارٹی نئی حکومت سے سوال جواب کر رہی ہے۔ اس بیچ عوام بہت پریشان ہیں اور پاکستان کے جو حالات ہیں وہ سری لنکا جیسے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پٹرول پمپوں پر ڈیزل نہیں اور فیکٹریوں اور گھروں میں بجلی کی قلت، یہی سب کچھ سری لنکا میں ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز