اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے افراتفری کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد کی طرف جانے والے اپنے ’لانگ مارچ‘ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان نے ان پر جان لیوا حملہ ہونے کے بعد راجدھانی کے قریبراولپنڈی میں اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ’’میں نے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہاں تباہی ہو گی اور ملک کو نقصان پہنچے گا‘‘۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ہفتہ کو راولپنڈی کے گیریسن سٹی میں منعقدہ ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کسی بھی خلل سے بچنے کے لیے لانگ مارچ کو واپس لینے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاستی اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دےگی تاکہ جلدی انتخابات کرانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
Published: undefined
اپنے حامیوں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے، اس لیے ملک میں کسی بھی طرح کی افرا تفری مہلک ثابت ہوگی اور یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
سابق کرکٹر عمران خان اور ان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی اپریل میں تحریک عدم اعتماد میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حکومت پر قبل از وقت انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ملک گیر مظاہروں کی قیادت کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز