اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چار سے پانچ دن تک قومی احتساب بیورو (این اے بی) کی حراست میں رہنے کا امکان ہے۔ عمران خان کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈان اخبار نے این اے بی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کو آج یعنی بدھ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا، "ہم انہیں کم از کم چار سے پانچ دن تک حراست میں رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دی جانے والی جسمانی تحویل کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم عدالت سے زیادہ سے زیادہ 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کریں گے،" انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کم از کم چار سے پانچ دن کا ریمانڈ دے گی۔
Published: undefined
بدعنوانی پر نگرانی رکھنے والی اس تنظیم نے رینجرز کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کو جائر قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر، ذرائع نے بتایا کہ خان کو این اے بی کے راولپنڈی/ اسلام آباد ریجنل ہیڈکوارٹر میں "آرام دہ ماحول" میں حراست میں لیا گیا تھا۔
Published: undefined
عمران خان کے ساتھ "سخت سلوک" نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف اس کیس میں ان کے مبینہ ملوث ہونے اور مالی فوائد حاصل کرنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایک سرکاری بیان میں این اے بی نے عمران خان کے خلاف کیس کی تفصیل بھی دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز